سکولوں کی جدیدسہولیات سے آراستہ عمارت کاڈیزائن تیار کرلیا گیاہے۔اکبرایوب

منگل 2 فروری 2016 20:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا کہ کہ صوبے میں بہترین تعلیمی ماحول اورسہولیات کی فراہمی کے لئے شہری اور دہی علاقوں میں پرائمری ،سیکنڈری اورہائیرسیکنڈری سکولوں محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کی سفارشات کے مطابق نئے ڈیزائن اور جدیدسہولیات سے آراستہ عمارات کی تعمیر کے لے محکمہ مواصلات وتعمیرات نے ابتدائی کام مکمل کرکے ڈیزائن تیار کرلیا ہے۔

جسے حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس مشیر برائے مواصلات وتعمیرات اکبرایوب کی سربراہی میں منگل کے روز سی اینڈڈبلیو سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔سیکرٹری محکمہ مواصلات وتعمیرات انجینئر محمد آصف خان، چیف انجینئر سینٹرل فضل کبیر، ڈپٹی سیکرٹری ایوب خان اورپرنسپل کنسلٹنگ آرکیٹکٹ سی اینڈ ڈبلیو عرفان محسن عرفی کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پرنسپل کنسلٹنگ آرکیٹیکٹ نے اجلاس کو پرائمری ،سیکنڈری اورہائیرسیکنڈری سکولوں کی عمارات کے مجوزہ ڈیزائن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکولوں کے نئے ڈیزائن کو دورحاضر اورمستقبل کی تعلیمی ضروریات اورسہولیات کو مدنظر رکھ کربنایاگیااور اس سلسلے میں محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کی سفارشات پر بھی بھرپور عمل کیاگیاہے ۔

چیف آرکیٹکٹ نے اجلاس کو مزید آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری سکولوں ،ہسپتالوں اوردیگر دفاتر کے عملے کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختلف کیٹیگری کے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے بھی ڈیزائن کو حتمی شکل دینے کے لئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرمواصلات وتعمیرات نے کہا کہ موجودہ حکومت روز اول سے تعلیم کی ترقی اور علم دوست ماحول فراہم کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ سکولوں کے ڈیزائننگ سے متعلق تمام امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں