مردان ‘ یتیم او لاچار بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہمارا مشن ہے‘ اکبر ہوتی ایڈووکیٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 14:48

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) انسٹی ٹیوٹ فار کلچرل اینڈ سوک ایجوکیشن مردان کے چیئرمین اکبر ہوتی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ یتیم او لاچار بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہمارا مشن ہے اوراس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں پاک یو ایس ایلومینائی کی مالی تعاون سے آئی سی سی ای کے زیر اہتمام کمیونٹی سنسٹائزیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاک یو ایس ایلومینائی نیٹ ورک کی تعاون سے ضلع مردان کے تین یونین کونسلوں میں تعلیم سے محروم بچیوں کو تعلیمی پیکج فراہم کیا جائے گا۔

جس کے لئے یونین کونسل کی سطح پر سروے جاری ہے جس میں آئی سی سی ای کے اراکین بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فورم میں یونین کونسل محب بانڈہ اور گڑھی دولت زئی کے یوتھ کونسلرز اکمل خان اور نصیر خان، سول سوسائیٹی کے اراکین اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے اراکین شاہ فصیح الدین ایڈوکیٹ، فرزانہ جاوید ایڈوکیٹ، آئی سی سی ای کے عہدیداران محمد نعیم، تنویر اقبال، محمد صادق اور سید شاہ سعود نے اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ای پاک یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کے تعاون سے تعلیم کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی، انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور پاکستان کی ترقی کے لئے تعلیمی مشن نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے اور آئی سی سی ای اس میں ایک اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں