مگ شاٹ مقابلہ2016ء ‘ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل پشاور صفدر خان باغی نے
تازہ ترین : 1

مگ شاٹ مقابلہ2016ء ‘ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل پشاور صفدر خان باغی نے

پہلی پوزیشن حاصل کی‘صفدر خان باغی کا اعزاز شہداء کے نام کرنے کا اعلا ن

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) امریکی قونصل خانہ کراچی کے زیر اہتمام گزشتہ روز منعقد ہونے والے مگ شاٹ مقابلہ 2016ء میں ڈٹرکٹ کونسل پشاور کے رکن صفدر خان باغی نے پہلی پوزیشن حاصل کی‘ قونصل خانہ نے انہیں اینسل ایڈم فوٹو گراف بک سے بھی نوازا ‘ اس حوالہ سے میڈیا کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے صفدر خان باغی نے کہاکہ وہ اس اعزاز کو باچاخان یونیورسٹی چارسدہ ‘آرمی پبلک سکول پشاور‘ ڈھکی نعلبندی دھماکہ میں شہید ہونے والے ان کے بھائی اور ان دیگر شہداء کے نام کرتے ہیں جنہوں نے قیام امن ‘ جہالت کے اندھیروں کے خاتمے اور علم کی روشنی پھیلانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ‘ انہوں نے کہاکہ مقابلے میں ان کی تصویر کو 4ہزار 636لوگوں نے پسند کیا جوکہ صرف ان کے لیے نہیں بلکہ خیبرپختونخوا اورپاکستان کیلئے اعزاز ہے‘ انہوں نے انتہائی شفاف انداز میں مقابلے کا انعقاد کرنے پر امریکی قونصل خانہ اور قونصلر جنرل برائن ہیتھ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/02/2016 - 14:48:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں