سی ٹی ڈی کی نوشہرہ میں کارروائی، کالعدم دہشتگرد تنظیموں کا سہولت کار گرفتار

منگل 2 فروری 2016 11:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) سی ٹی ڈی نے نوشہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاوٴنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر احمد علی نامی شخص کو گرفتار کیا ، ملزم کے قبضہ سے ایک دستی بم، اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خیبر ایجنسی کی کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر اسلام اور امارات اسلامیہ کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرتا تھا اور نوشہرہ میں تخریب کاری کا منصوبہ بنارہا تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں