جماعت اسلامی شمالی وزیرستان کے وفد کی ڈاکٹر منصف سے ملاقات،شمالی وزیرستان کے مسائل بارے بات چیت

پیر 1 فروری 2016 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) جماعت اسلامی شمالی وزیرستان کا وفد سیکرٹری جنرل سید اصل جان کی قیادت میں جماعت اسلامی فاٹا کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منصف سے المرکز اسلامی پشاور میں ملاقات کی ساتھ میں جماعت اسلامی شمالی وزیرستان کے رہنما حاجی اکبر علی خان اور سیکرٹری اطلاعات محمد کاشف بھی موجود تھے۔ملاقات میں شمالی وزیرستان کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

جماعت اسلامی شمالی وزیرستا ن کے سیکرٹر جنر ل سید اصل جان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات کریں اور واپسی کا مرحلہ تیز کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے گھروں کے لوٹ مار کا روک تھام کیا جائے اور متاثرین کے جو حقوق ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کو فوراً متاثرین کو انکے حقوق دیے جائے ۔

(جاری ہے)

سید اصل جان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز حکومت نے میڈیا کے زریعے شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کے مکمل تباہ شدہ گھروں کیلئے چار لاکھ اور عارضی طور پر مسمار شدہ گھروں کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے اعلان کیا گیا تھا جو کہ یہ کافی نہیں کیونکہ چار لاکھ پر ایک کمرہ بھی نہیں بن سکتا تو کس طرح چار لاکھ پر پورا گھر تعمیر کیا جائے گا ۔ لہذا حکومت کا چاہیے کہ چار لاکھ کے بجائے فی گھرانے کو 20تا 25لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جائے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی فاٹا کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ملک کے ہر مشکل گھڑی میں ملک وقوم کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہے گے ۔ انہوں نے وفد کو یہ مکمل یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ہر دہلیز پر آواز اٹھانے اور ساتھ دینے کا عزم کرتا ہے ۔ اور حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ آئی ڈی پیز کی واپسی جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں