پشاور پریس کلب میں”شہداء باچا خان یونیورسٹی “سیمینار

پیر 1 فروری 2016 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے جس میں قوم کو یکجا کرنے کیلئے تمام مذاہب کے علماء کرام کو انتہائی کلیدی کردار ادا کرنا ہوگاان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں سیمینار ”شہداء باچا خان یونیورسٹی “کے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ناظم اعلیٰ محسن خان عباسی، مرکزی رہنماء نعیم الرحمان خٹک، ڈاکٹر فضل الرحمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 20 جنوری کو باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والا حملہ افسوسناک عمل ہے، تعلیمی اداروں پر حملے اداروں کو کمزور کرنے کی سازش ہے ۔ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے مذاہب اور مسالک کے جنگ سے نکل کر فرقہ واریت اور لسانیت کو ختم کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 16 دسمبر2014ء کو آرمی پبلک سکول پر حملہ اسلام اور ملک دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔انہوں نے حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ ملک میں تمام تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ طلباء بحفاظت تعلیم حاصل کرسکیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں