تبدیلی آگئی۔۔

خیبر روڈ پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک پولیس نے ایس ایس پی ٹریفک کا چالان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 12:23

تبدیلی آگئی۔۔

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : خیبر پختونخواہ میں اداروں کی شفافیت سے متعلق تو سُن ہی رکھا ہے لیکن ا سکا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایس ایس پی ٹریفک ہی کا چالان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر روڈ پر ایس ایس پی ٹریفک نے سگنل توڑا جس پر ٹریفک پولیس نے ایس ایس پی ٹریفک صادق بلوچ کو 200 روپے کا چالان کر دیا۔

ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی یونیفارم میں بھی ملبوس نہیں تھے۔دوسری جانب ایس ایس پی نے موقف اختیار کیا کہ میں سگلنلز پر اہلکاروں کی پوزیشن چیک کر رہا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کے پی کے کی ٹریفک پولیس متعدد ایم پی ایز اور ایم این ایز سمیت سیاسی رہنماؤں اور عہدیداران کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان تھما چُکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں