پشاور‘ بھتہ نہ دینے پر مویشیوں کے فارم پر دھماکہ‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،20 روز پہلے افغانستان کے نمبر سے 1 کروڑ بھتے کی کال موصول ہوئی ‘نہ دینے پردھماکہ کیا گیا‘ فارم مالک کا موقف

اتوار 31 جنوری 2016 19:09

پشاور‘ بھتہ نہ دینے پر مویشیوں کے فارم پر دھماکہ‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،20 روز پہلے افغانستان کے نمبر سے 1 کروڑ بھتے کی کال موصول ہوئی ‘نہ دینے پردھماکہ کیا گیا‘ فارم مالک کا موقف

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) پشاور کے علاقے بشیر آباد میں پجگی روڈ پر واقع مویشی فارم پر آئی ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بشیر آباد میں باچاخان مرکز کے قریب واقع مویشی فارم پر آئی ڈی دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں کوئی بھی جانی نقصان ہوا ہے مگر دھماکے سے مویشی زخمی ہوگئے ہیں۔فارم کے مالک کے مطابق 20 روز پہلے افغانستان کے نمبر سے 1 کروڑ روپے کے بھتے کی کال موصول ہوئی تھی اور بھتہ نہ دینے کی وجہ سے آج کا واقعہ پیش آیاہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکہ آئی ای ڈی کا تھا جس میں 200 سے 300 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں