پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی عائد
تازہ ترین : 1
پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی عائد

پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی عائد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 جنوری۔2016ء)دوران ڈیوٹی پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے موبائل فون کے استعمال کرنے پرپابندی عائدکر دی گئی ہے ۔اس سے قبل بھی یہ پابندی سابق ڈی جی سکندر سلطان راجہ نے عائدکی تھی ۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر کے پاسپورٹ حکام کو اس ضمن میں آگاہ کیا ہے کہ دوران ڈیوٹی کو ئی بھی ملازم موبائل فون کا استعمال نہیں کرینگے اور اگر کسی نے موبائل فون کااستعمال کیا تو ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ پاسپورٹ دفاترکے باہرٹاوٹ مافیا کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایات کی ہے ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے اس ضمن میں باقاعدہ طورپرہدایات جاری کی ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 31/01/2016 - 17:47:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں