پشاور کے غیورعوام کامیاب فیسٹیول پر تمام ذمہ داران اور قائدین مبارکباد کے مستحقہیں ،سید جماعت علی شاہ

اتوار 31 جنوری 2016 17:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) جے آئی کے زیر اہتمام یوتھ فیسٹیول کے سلسلے میں تقسیم انعامات کا پروگرام ضلعی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔ جس میں صدر جے آئی یوتھ پشاور حافظ حمیداللہ ، صدر الخدمت فاؤنڈ یشن پشاور ملک پرویز خان ، امیر جماعت اسلامی ٹاؤن ون سرج الدین قریشی ، صدر جے آئی یوتھ ٹاؤن ون نورغلام آفریدی ، جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا کوارڈنیٹر برائے خیبرپختونخوا سید جماعت علی شاہ اور دیگر ذمہ داران نے فیسٹیول کے موقع پر مختلف مقابلوں میں فسٹ ، سیکنڈ اور تھر یڈ پوزیشن پر آنے والے نوجوان اور صحافی برادری کے خوش نصیب نوجوانوں میں انعامات تقسیم کیئے گئے ۔

اس موقع پر قائدین نے کہاکہ پشاور کے غیورعوام اور خصوصاً نوجوانوں کے لیے کامیاب فیسٹیول پر تمام ذمہ داران اور قائدین مبارکباد کے مستحق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور خصوصاً پشاور میں دہشت گردی کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس پھیل چکا تھا جس کو دور کرنے کے لیے اور لوگوں میں خوشی بھٹنے کے لیے جے آئی یوتھ پشاور ایک بڑے فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا جس میں پشاور کے غیورعوام اور نوجوانوں نے بھر پور ساتھ دیا اور یوتھ فیسٹیول کوکامیاب بنایااور اچھی میسج پشاور کے عوام نے دنیا میں پھیلائی ۔ اس موقع پر صحافی برادر ی واشن مشن ، موبائل ، سٹیپلزر ، شیلڈ ، میڈل اور بہت سارے انعامات تقسیم کیئے گئے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں