پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی عائد

اتوار 31 جنوری 2016 17:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) دوران ڈیوٹی پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے موبائل فون کے استعمال کرنے پرپابندی عائدکر دی گئی ہے ۔اس سے قبل بھی یہ پابندی سابق ڈی جی سکندر سلطان راجہ نے عائدکی تھی ۔

(جاری ہے)

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر کے پاسپورٹ حکام کو اس ضمن میں آگاہ کیا ہے کہ دوران ڈیوٹی کو ئی بھی ملازم موبائل فون کا استعمال نہیں کرینگے اور اگر کسی نے موبائل فون کااستعمال کیا تو ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ پاسپورٹ دفاترکے باہرٹاوٹ مافیا کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایات کی ہے ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے اس ضمن میں باقاعدہ طورپرہدایات جاری کی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں