پنجاب کی تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی دشمنوں کی ایجنڈوں کی تکمیل ہے ..
تازہ ترین : 1

پنجاب کی تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی دشمنوں کی ایجنڈوں کی تکمیل ہے حق نواز اصلاحی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 جنوری۔2016ء)دینی جماعتیں ملک وقوم کی خیر خواہ ہیں ان کی جذبات کو مجروح نہ کیا جائے پنجاب کی تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی لگاتے ہوئے حکمران دشمنوں کی ایجنڈوں کی تکمیل کرتے ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار ناظم بزم قرآن صوبہ خیبر حق نواز اصلاحی نے جمعیت طلبہ عربیہ کے صوبائی دفتر المرکز اسلامی پشاور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ دہشتگردی میں سب سے ذیادہ نقصان مساجد ومدارس کو پہنچی ہے ، دہشت گردوں کا انسانیت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جمعیت طلبہ عربیہ صوبہ خیبر شمشیرعلی شاھد نے کہا کہ حکمرانوں کی دینی جماعتوں سے یہ رویہ اختیار کرنا ظلم ہے اس کی وجہ سے ان کی ہمدردیاں ملک سے ختم ہوجائے گی مذہبی جماعتوں کا اس پر خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔

وقت اشاعت : 31/01/2016 - 15:42:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں