پشاور کے جہانگیر نامی چپل ساز فروری میں وزیر اعظم نواز شریف کو پشاوری چپلوں کا تحفہ دینگے

اتوار 31 جنوری 2016 14:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) پشاور کے جہانگیر نامی چپل ساز فروری میں وزیر اعظم نواز شریف کو پشاوری چپلوں کا تحفہ دینگے ۔ذرائع کے مطابق جہانگیر نامی چپل ساز نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پاؤں کا ناپ لے لیا ہے اور ان کے جوتوں کی تیاری شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

چپل کی تیاری میں استعمال ہونے والا چمڑا غیر ملکی، پتاوا اور سول ایکسپورٹ کوالٹی کے ہیں۔ جہانگیر کے مطابق وزیراعظم کیلئے پشاوری چپل کی تین اقسام کے پانچ جوڑے تیار کیے جارہے ہیں۔جہانگیر سابق صدرپرویز مشرف، سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد اور کئی نامور شخصیات کیلئے بھی پشاوری چپل تیار کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں