پشاور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 38 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 31 جنوری 2016 11:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء ) پشاور میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 8 افغانیوں سمیت 38 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ مویشی فارم پر دستی بم کے حملے میں فارم کو جزوی نقصان پہنچا۔ پہاڑی پورہ کے علاقوں غریب آباد اور فیروز آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 8 افغانیوں سمیت 38 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

افغانیوں کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہ ہونے کے بناء پر حراست میں لیا گیا جبکہ باقی افراد اپنی شناخت ثابت نہ کر سکے۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف بشیر آباد میں نامعلوم افراد نے مویشی فارم پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے فارم کو جزوی نقصان پہنچا اور کچھ جانور زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں