افغان نیشنل آرمی کے 8 رکنی وفد کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ

بارڈر سیکیورٹی مینجمنٹ کو مزید موثر بنانے کیلئے باہمی رابطوں میں اضافہ ناگزیر ہے،ا فغان فوج کے وفد اور کور کمانڈرپشاور کا اتفاق

ہفتہ 30 جنوری 2016 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) افغانستان کی نیشنل آرمی کے 8 رکنی وفد نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل محمد شریف یفتالی نے کی اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی کے معاملات کے علاوہ دیگر باہمی دلچسپی کے امو رپر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

دونوں افواج کے کمانڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بارڈر سیکیورٹی مینجمنٹ کو مزید موثر بنانے کیلئے باہمی رابطوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ ملاقات میں بارڈر پر سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وفد نے اپنی آمد کے بعد شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ افغانستان کی نیشنل آرمی کے وفد کے دورے کا فیصلہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان کے موقع پر کیا گیا تھا جس کا مقصد بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانا ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں