باچاخان یونیورسٹی حملہ،،،اساتذہ تنظیموں نے تحقیقاتی رپورٹ پر شدید تحفظات کااظہارکردیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی حملے سے متعلق تحقیقاتی کیلئے بنائی گئی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر خیبر پختونخوا کے سرکاری جامعات کے اساتذہ تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے،اساتذہ نمائندوں کا کہناہے رپورٹ میں وائس چانسلر کو عہدے سے فارغ کرناافسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

فیڈریشن آف ال پاکستان یونیورسٹی اکیڈیمک سٹا ف ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے حملے کی جو رپورٹ جاری ہوئی ہے وہ سیاست پر مبنی رپورٹ ہے، رپورٹ میں وائس چانسلر پروفیسر فضل رحیم مروت کو عہدے سے فارغ کرنے کافیصلہ غلط اقدام ہے،۔

فپواسا کے صدر جمیل چترالی کے مطابق وائس چانسلر کو نہیں بلکہ پولیس اور دیگر افسران کو فارغ کیا جائے، بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے کے سرکاری جامعات اس وقت شدیدذہنی کفیت سے دوچار ہے، اس حساس معاملے میں یک طرفہ فیصلہ کرنا تعلیم دشمنوں کا اقدام ہے، بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن کے تمام افسران کو فارغ کیا جائے، اور غیرجانبدارتحقیقاتی کمیشن بنایا جائے،جبکہ جوڈیشل کمیشن کاقیام عمل میں لائی جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں