پشاور پولیس نے 28 غیر ملکیوں سمیت 41 جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے کی پاداش میں 12 سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کاروائیاں28 غیر ملکیوں سمیت 41 جرائم پیشہ و مشتبہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلئے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد۔جبکہ کینٹ ،رورل اورسٹی سرکلزمیں سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے کی پاداش میں 12 سرکاری اورپرائیویٹ تعلیمی اداروں نے سربراہان اورمالکان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاو ر مبارک زیب خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں پشاور پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاری مجرمان ،غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم 28 افغان مہاجرین سمیت41 جرائم پیشہ مشتبہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے12 عدد پستول،2 رائفل،ایک کلاشنکوف، ایک کالا کوف ،ایک شارٹ گن،251 کارتوس،3 کلو گرام چرس اور 5 بوتل شراب برآمد کرلی۔جبکہ سٹی ،کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں واقع سرکاری اورنجی سکولوں میں سیکیورٹی انتظامات کے ناقص صورتحال پر سکولوں کے مالکان اورسربراہان سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں