الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اور محکمہ بلدیات کے وفد کا صوبائی الیکشن کمشنرکے دفتر کا دورہ
جمعہ 29 جنوری 2016 12:04
پشاور۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اور محکمہ بلدیات کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سیکرٹری بلدیات آصف اللہ خان اور صوبائی الیکشن کمشنر، گلگت بلتستان عابد رضا کی سربراہی میں گزشتہ روز صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈائریکٹر بلدیات محمدنعیم، ڈپٹی ڈائریکٹر بلدیات عدیب حسین، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ، ذوالفقار احمد، نثار احمد اور محمد علی، اسداللہ خان ایڈوکیٹ، ذوہیب ایوب ، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے اخترعلی اور پراجیکٹ منیجر یو اینڈ آر ڈی عبدالعظیم شامل تھے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق وفد کو خیبرپختونخوا میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
بریفنگ میں صوبائی الیکشن کمشنر ، خیبر پختونخوا جناب طالب حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر خوشحال زادہ اور پبلک ریلیشن آفیسر سہیل احمد بھی موجود تھے۔ وفد نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے تیاریوں اور انتظامات کو سراہا۔
اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر نے وفد کو پشاور آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں گلگت بلتستان میں آئیندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ گلگت بلتستان میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کو بہترین انداز میں منعقد کرانے کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے تجربہ سے ضرور فائدہ اُٹھائیں گے اور اس سلسلے میں قریبی رابطہ کھیں گے۔وفد نے بعد ازاں صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا کے دفتر کی مختلف برانچوں کا معائنہ کیا۔ اور آئی ٹی کے شعبہ میں خصوصی دلچسپی لی۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار