پشاور ،چمکنی میں پولیس کی کارروائی، 2کارچوروں سمیت راہزن گرفتار
تازہ ترین : 1

پشاور ،چمکنی میں پولیس کی کارروائی، 2کارچوروں سمیت راہزن گرفتار

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری۔2016ء)پشاور کے علاقے چمکنی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2کارچوروں سمیت ایک راہزن کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سانحہ چارسدہ کے بعد پولیس اورحساس اداروں کے جاری سرچ آپریشن میں اب تک سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔ جمعرا ت کو پشاور کے علاقے چمکنی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2کارلفٹرسمیت ایک راہزن کو گرفتار کرلیاہے، گرفتار راہزن قتل کے واقعات میں پولیس کو مطلوب ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارچوروں سے 5 چوری کی گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/01/2016 - 15:11:43

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں