پشاور سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، بجلی کے پول ساتھ نصب پانچ بم برآمد

جمعرات 28 جنوری 2016 12:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) سکیورٹیاداروں نے پشاور کے علاقے رنگ روڈ پتنگ چوک پر دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ رنگ روڈ پتنگ چوک کے قریب سے پانچ بم برآمد کیے گئے ہیں جوکہ بجلی کے پول کے ساتھ نصب کیے گئے تھے لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا ہے۔بم ڈسپوزل سکواڈ بجلی کے پول کے ساتھ نصب کیے گئے بموں کو ناکارہ بنادیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں