پشاور،ناصر باغ میں سرچ آپریشن ، 34 افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

جمعرات 28 جنوری 2016 11:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء ) پشاور کے علاقے ناصر باغ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 34 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ، گرفتار افراد میں11 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ کاشف کے مطابق پولیس اسٹیشن ناصر باغ کی حدود میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران11 افغان باشندے ، 22 مشتبہ افراد اور ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 3 ریپٹر، 4 پستول ، 1 شاٹ مشین گن برآمد کی گئی ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں