بوم بوم کارکردگی کے حوالے سے شدید تنقید کی زد میں
تازہ ترین : 1
بوم بوم کارکردگی کے حوالے سے شدید تنقید کی زد میں

بوم بوم کارکردگی کے حوالے سے شدید تنقید کی زد میں

تقریب کے دوران شاہد آفرید ی ناقص کاکردگی سے متعلق سوال پر تقریب چھوڑ کر چلے گئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی کے ستارے آ ج کل گردش میں ہیں اور ان کی ناقص کاکردگی کے باعث وہ آج کل ملک بھر میں شدید تنقید کی زد میں بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) میں پشاور زالمی کے کپتان شاہد آفریدی کراچی میں بحریہ ٹاوٴن کے زیر اہتمام ایک تقریب میں موجود ہیں جہاں ایک صحافی نے ان سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ناقص کاکردگی کا سوال کیا ، سوال پر ٹی ٹونٹی کپتان غصے میں آگئے اور کہاکہ گزشتہ کچھ دنوں سے اس موضوع پر کافی بات چیت ہوچکی ہے لہذا وہ اس پر کوئی بات نہیں کریں گے ، آفرید ی نے اس کے بعدمزید کسی سخت سوال سے بچنے کے لیے تقریب سے جانا پسند کیا۔

وقت اشاعت : 27/01/2016 - 19:06:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں