پشاور ،فورسز کی کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ایک ہزار رائفلز سمیت آٹو میٹک 56، 5 ایم ایم کی دسی و غیر ملکی ، روسی ساختہ 39 ایم ایم اور آٹو میٹک ایم 4رائفلز شامل

بدھ 27 جنوری 2016 16:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پشاور میں سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔ اسلحے میں ایک ہزار رائفلز سمیت آٹو میٹک 56، 5 ایم ایم کی دسی و غیر ملکی ، روسی ساختہ 39 ایم ایم اور آٹو میٹک ایم 4رائفلز شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر پشاور کے علاقوں جی ٹی روڈ اور کواٹ روڈ پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر اسلحہ گوداموں سے بھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر حکام کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک ہزار رائفلز سمیت آٹو میٹک ایم فور ،56,5 ایم ایم کی دیسی و غیر ملکی روسی ساختہ 39 ایم ایم رائفلز اور ٹیلی اسکوپ سمیت دیگر اسلحہ شامل ہیں آئی ایس پی آر حکام نے کہا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ پشاور اور قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے لئے استعمال ہوتا تھا انہوں نے کارروائیوں میں متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں