پشاور ، حیات آباد میں نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا

بدھ 27 جنوری 2016 13:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نوجوان نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا‘ نوجوان نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واقعہ حیات آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں پر ایک نوجوان نے رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے مسماة (ح) کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ملزم نے بعد میں خود کو بھی گولی مار دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آلہ قتل برآمد کرلیا جبکہ مزید شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں