حکومت کڈنی ہسپتال حیات آبادہسپتال انتظامیہ کے نامناسب رویے کانوٹس لے کرانکے ساتھ ہونے والی زیادتی کاازالہ کریں،عمر علی

منگل 26 جنوری 2016 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء)لوئردیرکے رہائشی عمرعلی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،وزیرصحت اوردیگرحکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ کڈنی ہسپتال حیات آبادکے عملہ بیوی کا آپریشن کرانے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں صحافی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمرعلی کاکہناتھاکہ اسکی بیوی جوگردوں کے مرض میں مبتلاہے 30نومبر2015ء کوکڈنی ہسپتال حیات آبادانتظامیہ نے انہیں 25جنوری کوآپریشن کیلئے وقت دیاجب وہ مقررہ دن ہسپتال پہنچے توانہیں کہاگیاکہ ٹیسٹ وغیرہ اورآپریشن کیلئے سامان خریدکر 26جنوری کوصبح آٹھ بجے آپریشن کیلئے آجائے جس پرانہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق نہ صرف ٹیسٹ کئے بلکہ آپریشن کیلئے سامان بھی خریدلیالیکن دوپہر2بجے تک انتظارکرانے کے بعدان سے کہاگیاکہ آپریشن کرنے کا وقت ختم ہوگیاہے اس لیئے وہ 28جنوری کودوبارہ آپریشن کیلئے آئے۔

انہوں نے کہاکہ کہ ہسپتال سٹاف اپنے من پسنداورسفارشی لوگوں کوآگے کرکے غریب لوگوں کی حق تلفی کرتے ہیں جوسراسرزیادتی ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،وزیرصحت اوردیگرحکام بالاسے مطالبہ کیاکہ وہ ہسپتال انتظامیہ کے نامناسب رویے کانوٹس لے کرانکے ساتھ ہونے والی زیادتی کاازالہ کریں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں