جن لوگوں نے ملک و قوم کی خاطر تن من دھن کی بازی لگائی، اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی جانوں کی نذرانے پیش کئے ایسے جری شیر جوانوں کو دُنیا کبھی فراموش نہیں کرتی،انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی

منگل 26 جنوری 2016 21:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخواناصر خان دُرانی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اپنی مٹی، ثقافت اور تہذیب کی خدمت خلوص نیت سے ملک و قوم کی خاطر تن من دھن کی بازی لگائی جنہوں نے اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی جانوں کی نذرانے پیش کئے ایسے جری شیر جوانوں کو دُنیا کبھی فراموش نہیں کرتی۔

یہ پیغام انہوں نے گذشتہ روز ڈی آئی جی ملک سعد شہید کی 9ویں برسی کے حوالے سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں شمولیت اختیار کرتے وقت پولیس جوانوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا جو حلف اُٹھایا تھا وہ ہر قیمت پر پورا کر رہے ہیں۔ اور اس کا ثبوت فورس کی قربانیوں سے ملتا ہے جو نامساعد حالات میں دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک سعدشہید ایک پیشہ ور پولیس افیسر تھے۔

اور جہاں بھی ان کی پوسٹنگ ہوتی اپنی ڈیوٹی اتنی فرض شناسی، ایمانداری اور دلیری سے انجام دیتے کہ وہاں کے سارے لوگ ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ۔ آئی جی پی نے کہا کہ ملک سعد شہید ایک ایسا نگینہ کے مانند تھے جو ہر انگوٹھے میں فٹ نظر آتے تھے اور جہاں بھی ان کو ذمہ داریاں سونپی جاتی وہ وابستہ توقعات سے بڑھ کر سرانجام دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں