باچا خان یونیورسٹی کے حملے کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے کاروان تنظیم خیبر پختونخوا پختون قومی جرگہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

حکومت فوری طور پر امن و امان قائم کرنے اور تعلیمی اداروں کے سیکورٹی کے لئے عملی اقدامات کرے ‘ شرکاء

منگل 26 جنوری 2016 14:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی کے حملے کی مذمت اور شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے کاروان تنظیم خیبر پختونخوا پختون قومی جرگہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

کاروان تنظیم خیبر پختون خوا قومی جرگہ کے سربراہ خالد ایوب نے حکومت سے خیبر پختونخوا میں امن و امان قائم کرنے اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کے پختونوں نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہے ۔

حکومت فوری طور پر امن و امان قائم کرنے اور تعلیمی اداروں کے سیکورٹی کے لئے عملی اقدامات کرے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ایک بار پھر ہمارے مستقبل پر حملہ کیا گیا ہے۔ اسلئے حکومت باچا خان یو نیورسٹی کے حملے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں