باچاخان یونیورسٹی پر شدت پسندوں کے حملے اور انتہاء پسندی کیخلاف امن ریلی نکالی گئی

ہاتھوں میں مشعل اور کالے جھنڈے اٹھائے شرکاء نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں

منگل 26 جنوری 2016 14:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) باچاخان یونیورسٹی پر شدت پسندوں کے حملے اور انتہاء پسندی کیخلاف امن ریلی نکالی گئی‘ ویژن کے زیر اہتمام ریلی کی قیدت چیف آرگنائزر ڈاکٹرلیاقت علی خان کررہے تھے ‘ ریلی میں بیرسٹرہاشم رضا‘ انجینئر حمید اور دیگر نے بھی شرکت کی‘ ہاتھوں میں مشعل اور کالے جھنڈے اٹھائے شرکاء نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور وہ لاہوری گیٹ سے گاڑی خانہ‘ کریم پورہ‘ گھنٹہ گھر اندر شہر اور ڈھکی نال بندی سے ہوتے ہوئے چوک شہیدان قصہ خوانی پہنچے جہاں انہوں نے شہداء باچاخان یونیورسٹی کی یادمیں شعمیں روشن کیں اور پھولوں کے دستے رکھے ‘شہداء کے بلندرجات کیلئے دعا بھی کی اور پسماندگان سے دلجمعی کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں