ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل پرفارمنس بہتر بنانا ہوگی ، شاہد آفریدی
تازہ ترین : 1

ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل پرفارمنس بہتر بنانا ہوگی ، شاہد آفریدی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم کوٹی ٹونئی ورلڈ کپ سے قبل پرفارمنس بہتر بنانا ہوگی، اگرہم نے اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھا تو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمی پبلک سکول کے دور ے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہو ں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ٹورمیں ہمیں جو توقعات تھیں وہ حاصل کرنے میں ناکام رہے، پہلا میچ جیتنے کے بعد باقی دونوں مقابلوں میں فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ ہی نہیں کرپائے، اگر ہم نے اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھا تو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد بہت سے مواقع پاچکے، اب انھیں وقت ہاتھ سے نکلنے سے قبل اپنی قدر ثابت کرنا ہوگی۔

اپنی کارکردگی کے بارے میں آفریدی نے کہا کہ کپتان کی پرفارمنس اہمیت رکھتی اور میں جانتا ہوں کہ میرا رنز بنانا اور وکٹیں لینا کافی اہم ہے ، میں اگلے ایونٹس میں مزید کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے کسی نہ کسی شعبے میں اپنی موجودگی کا احساس ضرور دلاتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرمی پبلک سکول کے بچوں کو پی ایس ایل میں لے کر جاہئں گے ۔

وقت اشاعت : 26/01/2016 - 13:05:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں