پشاور،ناقص سکیورٹی پر200 سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کیخلاف مقدمات درج
تازہ ترین : 1

پشاور،ناقص سکیورٹی پر200 سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کیخلاف مقدمات درج

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء)پشاورپولیس نے ناقص سکیورٹی انتظامات پر200 نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ پولیس حکام کے مطابق روزانہ کی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات چیک کئے جارہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کینٹ ، رورل اور سٹی سرکل میں روزانہ کی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیاجارہا ہے۔

تین دنوں کے دوران ناقص سکیورٹی انتظامات پر تقریبا 200 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف 12 ایس وی ای پی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ایکٹ کے تحت ناقص سکیورٹی پر ادارے کے سربراہ کو جرمانہ اور 6 ماہ سے ایک سال تک کی قیداور چالیس ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ تاہم پولیس حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف جرمانے کئیجارہے ہیں۔کسی قسم کی گرفتاری نہیں کی جارہی۔ ضلع پشاور میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعداد 2ہزار ے لگ بھگ ہے۔ جس میں سے 50 فیصد کے سیکیورٹی انتظامات ناقص قراردیئے گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/01/2016 - 12:02:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں