پشاور،ناقص سیکیورٹی پر200 تعلیمی اداروں کیخلاف مقدمات درج

منگل 26 جنوری 2016 11:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) پشاورپولیس نے ناقص سیکیورٹی انتظامات پر200 نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ پولیس حکام کے مطابق روزانہ کی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات چیک کئے جارہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کینٹ ، رورل اور سٹی سرکل میں روزانہ کی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

تین دنوں کے دوران ناقص سیکیورٹی انتظامات پر تقریبا 200 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف 12 ایس وی ای پی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔ایکٹ کے تحت ناقص سیکیورٹی پر ادارے کے سربراہ کو جرمانہ اور 6 ماہ سے ایک سال تک کی قیداور چالیس ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ تاہم پولیس حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف جرمانے کئے جارہے ہیں۔ کسی قسم کی گرفتاری نہیں کی جارہی۔ ضلع پشاور میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعداد 2ہزار ے لگ بھگ ہے۔ جس میں سے 50 فیصد کے سیکیورٹی انتظامات ناقص قراردیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں