پشاور، بداعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں سب انسپکٹرکومعطل کردیا

پیر 25 جنوری 2016 19:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے بداعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہونے پر ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک سب انسپکٹر کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کو شہریوں اور فورس کے اہلکاروں کی جانب سے ضلعی پولیس آفیسر کے دفتر میں تعینات سب انسپکٹر علاؤ الدین کے خلاف آئے روز اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن میں ملوث ہونے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

آئی جی پی نے جب ان شکایات کو سپیشل برانچ کے ذریعے خفیہ ذریعے سے چیک کیا تو سپیشل برانچ کی رپورٹ میں سب انسپکٹر علاؤالدین کے خلاف تمام الزامات درست قرار پائے گئے۔ آئی جی پی نے سپیشل برانچ کی رپورٹ کی روشنی میں مذکورہ سب انسپکٹر کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں