محکمہ انسداد دہشت گردی کی پشاور میں کارروائی ، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار ..
تازہ ترین : 1

محکمہ انسداد دہشت گردی کی پشاور میں کارروائی ، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جنوری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتارکر کے دو دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پیر کو سی ٹی ڈی پشاور ذرائع کے مطابق کارروائی ٹیکنیکل کالج کے قریب کوہاٹ روڈ پر کی گئی۔ اس دوران عثمان نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا جس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، جو دیر کالونی پشاور میں رہائش پذیر تھا۔دہشتگرد کے قبضہ سے دو دستی بم اورا یک پستول بھی برآمد ہوئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/01/2016 - 13:40:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں