پشاور:کوہاٹ روڈ سے دہشتگرد گرفتار ،دستی بم برآمد

پیر 25 جنوری 2016 12:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء)پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوہاٹ روڈ سے ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔ دہشتگرد کے قبضہ سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق کارروائی ٹیکنیکل کالج کے قریب کوہاٹ روڈ پر کی گئی۔ اس دوران عثمان نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا جس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، جو دیر کالونی پشاور میں رہائش پذیر تھا۔دہشتگرد کے قبضہ سے دو دستی بم اورا یک پستول بھی برآمد ہوئے۔ ملزم سے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں