دہشتگردی ایک ادارے کے کام سے ختم نہیں ہو گی،عاصم باجوہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جنوری 2016 20:19

دہشتگردی ایک ادارے کے کام سے ختم نہیں ہو گی،عاصم باجوہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2016ء)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کے لئے پورے معاشرے اوراداروں کومل کرکام کرنا ہوگایہ کسی ایک ادارے کے کام سے ختم نہیں ہوگا۔ پشاورمیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس میں باچا خان یونی ورسٹی حملے کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت اور ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔

اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کی نشاندہی کےلئے آنکھیں کھلی رکھیں اوراردگرد کے بارے میں آگاہ رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے مقاصد کو شکست دینی ہے اورانہیں کامیاب نہیں ہونے دینا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے 2016 کو دہشت گردی کے خاتمے کا سال قراردینے کے بارے میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اس کام کے لئے پرعزم ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جبکہ پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے کام جاری ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ جب کوئی حملہ ہوتا ہے توکمزوریوں کی نشاندہی بھی ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں نے ایسے بہت سارے حملوں کو ناکام بھی بنایا ہے جن میں ایک حملہ تواسی علاقے میں کیا جانا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں