پشاور، کالعدم تنظیم کا بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار

اتوار 24 جنوری 2016 16:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیمکا بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز پشاور میں محکمہ انسدد دہشت گردی پشاور ریجن نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم وحید کو گرفتار کر لیا ہے سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم وحید کو شاہ جہاں نامی شخص سے 2 لاکھ روپے طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے ملزم وحید پہلے ہی بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں