پشاور،پھندو روڈ پر دھماکے میں 3 افراد زخمی،ہسپتال منتقل
تازہ ترین : 1
پشاور،پھندو روڈ پر دھماکے میں 3 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

پشاور،پھندو روڈ پر دھماکے میں 3 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری۔2016ء )خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکا ہوا جس میں تین افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکہ تھانہ چمکنی کی حدود میں پھندو روڈ پر ہوا۔دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کے امدادی کارکن فوری طور پر دھماکے کے مقام کی جانب روانہ ہوئے۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا البتہ فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نشاندہی کی آئی ای ڈی بم سڑک کنارے نصب تھا جس کی مدد سے دھماکا کیا گیا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے متاثرہ مقام کو گھیرے میں لیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن کو پشاور کے لیڈی ریڈنگہسپتال منتقل کیا گیا۔

وقت اشاعت : 24/01/2016 - 11:20:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں