پشاور میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر4 سمیت گرفتار

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن نے ہنگو میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گرفتار دہشت کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقررتھی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن نے ہنگو کے علاقے بڑھ عباس خیل میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا اہم کمانڈر قاری گل کو چار ساتھیوں محمد رشید ، صفت شیر ، شفیع اللہ اور فدا محمد سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے 9 دستی بم ، راکٹ لانچر ، راکٹ شیل ، کلاشنکوف اور ایج ایم سی ہیوی مشین گن کو برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لی ہیں سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد قاری گل کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جس کا تعلق اورکزئی ایجنسی کے علاقے چھیر سے ہے بڑھ عباس خیل میں فدا محمد نے مبینہ دہشت گردکو اپنے گھر میں پناہ دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں