پشاور، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ طور پر سرچ آپریشن ،70 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے 70 سے زائدمشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مشتبہ افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پولیس اور حساس اداروں نے حساس طو رپر سرچ آپریشن کرتے ہوئے پہاڑی پورہ کے علاقے سے 70 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد میں 17 افغان باشندے بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار افراد سے اسلحہ اور درجنوں کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں