باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 4 پروازیں تاخیر کاشکار

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)پشاور کے شہر وگرد نواح میں ہفتہ کو بھی ہلکی دھند چھائی رہی۔ دھند کی وجہ سے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 4 پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئیں،پشاور میں ہفتہ کو بھی دھند کا راج رہا شہر کی بیشتر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے۔

(جاری ہے)

موٹر پولیس کے مطابق ایم ون پرپشاورٹول پلازہ کے قریب حد نگاہ 40 سے 50 میٹر ہے، دوسری جانب دھند کی وجہ سے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آنے والی 4 پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئیں،پرواز یں تقریبا 6،6 گھنٹے تاخیر کا شکارہائیر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی اور شارجہ سے پشاور آنے والی پروازیں 2، 2 گھنٹے، جبکہ دوحہ اور شارجہ سے نجی ائیر لائیز کی پروازیں 6,6 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں