پشاور، باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 4 پروازیں تاخیر کاشکار
تازہ ترین : 1

پشاور، باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 4 پروازیں تاخیر کاشکار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری۔2016ء )پشاور کے شہر وگرد نواح میں ہلکی دھند چھائی رہی۔ دھند کی وجہ سے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 4 پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئیں۔پشاور کی فضاوٴں میں دھندچھائی ہوئی ۔ شہر کی بیشتر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق رہی۔ موٹر پولیس کے مطابق ایم ون پرپشاورٹول پلازہ کے قریب حد نگاہ 40 سے 50 میٹر ہوگئی، دوسری جانب دھند کی وجہ سے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آنے والی 4 پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئیں۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی اور شارجہ سے پشاور آنے والی پروازیں 2، 2 گھنٹے جبکہ دوحہ اور شارجہ سے نجی ائیر لائیز کی پرواز یں تقریبا 6،6 گھنٹے تاخیر کا شکارہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/01/2016 - 11:32:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں