ٹاپ سیڈ کومل خان نے خیبرپختونخوا گرلز سکواش چیمپئن شپ جیت لی فائنل میں لائبہ اعجاز کو تین صفر سے شکست دیدی

واں سال ہم ریکارڈ مقابلے منعقد کرائیں گے جس کے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے جس سے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مزید مواقع ملیں گے، قمر الزمان

جمعہ 22 جنوری 2016 20:56

ٹاپ سیڈ کومل خان نے خیبرپختونخوا گرلز سکواش چیمپئن شپ جیت لی فائنل میں لائبہ اعجاز کو تین صفر سے شکست دیدی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) ٹاپ سیڈ کومل خان نے خیبرپختونخوا گرلز سکواش چیمپئن شپ جیت لی فائنل میں لائبہ اعجاز کو تین صفر سے شکست دیدی گزشتہ روز پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں ہونیوالے فائنل کے موقع پر ایم پی اے ثوبیہ خان مہمان خصوصی تھیں ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان‘سیکرٹری جنرل احسان اللہ خان ‘عبدالرؤف ‘منور زمان خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر وزیر خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں فائنل میں کومل خان نے چھائی رہیں اور انہوں نے سیڈ نمبر ٹو لائبہ اعجاز کو باآسانی 3-0 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ‘قبل ازیں سکواش چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں سیڈ نمبر ون کومل خان نے نائمہ خالد کو 11-6,11-4 اور 11-8 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا کی سیڈ نمبر ٹو لائبہ اعجاز نے کائنات خان کو 11-3,11-5 اور11-4 سے ہراکر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ‘آخر میں ایم پی اے ثوبیہ خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس قسم کے مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی صوبائی سکوشا ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے کہا کہ رواں سال ہم ریکارڈ مقابلے منعقد کرائیں گے جس کے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے جس سے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مزید مواقع ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں