پولیس سکول آف انوسٹی گیشن کی ایک سال 5ماہ میں 1700پولیس آفیسرکو ٹریننگ دینافقیدالمثال کامیابی ہے،شہزادسلیم

ڈی جی نیب کا پولیس سکول آف انوسٹی گیشن حیات آبادمیں پولیس افسران سے خطاب

جمعہ 22 جنوری 2016 18:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخواشہزادسلیم نے کہاہے کہ پولیس سکول آف انوسٹی گیشن کی ایک سال 5ماہ میں 1700پولیس آفیسرکو ٹریننگ دینافقیدالمثال کامیابی ہے جواانسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخواناصردورانی محنت اور لگن کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوامیں کویک ریسپانس فورس اورٹریفک وارڈن جیسے اقدامات اورمحکمہ پولیس میں اصلاحات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ آئی جی ناصردرانی اپنے فرائض بخوبی نبھارہے ہیں جس پرناصردرانی صاحب،اسکی ٹیم اورمحکمہ پولیس کے تمام اہلکار کوجتنابھی سراہاجائے کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکی پولیس دیگرصوبوں کیلئے ایک مثال بن گئی ہے ،خیبرپختونخواکی پولیس موجودہ دورمیں اپنی تمام ترصلاحیتیں ادارے کی نیک نامی اورعوام کے مسائل بروقت حل کرنے کیلئے استعمال کررہی ہے،خیبرپختونخوا کی پولیس جدیدطرزپرٹریننگ حاصل کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھلائی کاکام کبھی کسی کاساتھ نہیں چھوڑتاجبکہ برائی کاکام کبھی کسی کاپیچھا نہیں چھوڑتاتاہم کسی کے تفتیش کے دوران ہمیں سوچ لیناچاہئے کہ اﷲ تعالیٰ نے بھی ہمارے کندھوں پردائیں اوربائیں دوتفتیشی بٹھائے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس سکول آف انوسٹی گیشن حیات آباد میں انوسٹی گیشن کورس کے فارغ التحصیل پولیس آفیسرزمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرPSIکے ڈائریکٹرسہیل اختر،ڈپٹی ڈائریکٹرقومی احتساب بیورسعداﷲ خان اورDSPطاہرداؤڑبھی موجودتھے۔ڈائریکٹرجنرل نیب شہزادسلیم نے کہاکہ بدعنوانی بیخ کنی کیلئے خوداحتسابی ،باہمی تعان اورہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے اورجومودہ حالات کاتقاضابھی ہے۔قبل ازیں ڈائریکٹرجنرل شہزادسلیم نے سکول آف انوسٹی گیشن کے شعبہ اسلحہ آتشین،شعبہ فارنزک گائیڈلائنز،شعبہ عملی کیمیائی تجربات، موبائل فون / کمپیوٹرآلات کوتحویل میں لینے اورترسیل کاطریقہ کے آلات کودورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں