سانحہ چارسدہ یونیورسٹی کی وجہ سے قاضی حسین احمد (مرحوم) کا کل ہونے والا سمینا ر منسوخ

جمعہ 22 جنوری 2016 16:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ضلع پشاور نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد(مرحوم) کی یاد میں ایک تعزیتی سمینار کا انعقاد کل بروز ہفتہ مورخہ 23جنوری بمقام المرکز اسلامی کو سانحہ چارسدہ یونیورسٹی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہیڈکوارٹر میں ضلعی ذمہ داران ، ٹاؤنز امراء ،زونل امراء کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور مولانا حنیف اللہ ، ضلعی ترجمان وسابق صوبائی وزیر کاشف اعظم چشتی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی سمیع اللہ ترابی ،نائب امیر وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان ، حاجی محمد اسلم خان ، کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے ممبر بیرسٹر عاطف علی خان ،نائب امیر وناظم شعبہ تنظیم اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے کہاکہ چار سدہ کی باچاخان یونیورسٹی میں حملہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث افراد اور ان کے معاؤنین کوسخت سے سخت سزا دی جائے۔اجلاس میں سانحہ چارسدہ یونیورسٹی میں شہداء، زخمیوں اور ملک میں امن وامان کے لیے خصوصی دُعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں