محکمہ انسداد دہشت گردی کی بنوں میں کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد
تازہ ترین : 1

محکمہ انسداد دہشت گردی کی بنوں میں کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا‘ دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب ایک دہشت گرد گرفتار کیا ملزم بجلی کے ٹاور کو بارودی مواد سے تباہ کرنے میں پولیس کو مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

وقت اشاعت : 22/01/2016 - 14:41:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں