اہم اداروں کی سکیورٹی موثر بنائی جائے، سمال انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 22 جنوری 2016 12:42

پشاور۔22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء)سمال انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی ورکرز سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر قابو پانے کے لئے رینجرز نے جو اہم کردار انجام دیا وہ قابل تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے کالعدم تنظیموں کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو روکنا ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور صوبائی حکومتیں تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اہم اداروں کی بھی سکیورٹی موثر بنائیں تاکہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔اجلاس میں عالمزیب خان ایڈووکیٹ ‘ سالار قدرت اللہ ‘ گل غنی خان ‘ سالار عبدالغنی ‘ سید فیاض علی شاہ بخاری اور سید اسد علی شاہ بخاری نے بھی شرکت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں