خیبر پختونخواہ حکومت کا سانحہ چار سدہ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کے لئے مالی امداد کا اعلان ،شہداء کے لواحقین کو 20 لاکھ ، شدید زخمیوں کو 4 لاکھ ، شہید پروفیسر حامد حسین کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کی امداد دی جائے گی

جمعرات 21 جنوری 2016 23:36

خیبر پختونخواہ حکومت کا سانحہ چار سدہ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کے لئے مالی امداد کا اعلان ،شہداء کے لواحقین کو 20 لاکھ ، شدید زخمیوں کو 4 لاکھ ، شہید پروفیسر حامد حسین کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کی امداد دی جائے گی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21جنوری۔2016ء) خیبر پختونخواہ حکومت نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ حملے میں شہید ہونیوالے افراد کے ورثاء کے لئے 20،20 لاکھ اور شدید زخمیوں کے لئے چار لاکھ فی کس امداد دینے کا اعلان کر دیا جب کہ شہید پروفیسر حامد حسین کے اہل خانہ کو 1 کروڑ مالی امداد دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے باچا خان یونیورسٹی حملے میں شہید ہونے والے افرادکے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شہداء کے ورثاء کو بیس لاکھ اور شدید زخمیوں کو علاج و معالج کے لئے چار چار لاکھ فی کس امداد دی جائے گی ۔

جب کہ یونیورسٹی کے دو شہید ملازمین کے ورثاء کو 22 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔ صوبائی حکومت نے سانحہ کے شہید ہونے والے پروفیسر حامد حسین کے اہل خانہ کو ایک کروڑ مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں