ملاکنڈ ڈویثرن میں ممکنہ ٹیکس نافذ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہے،ہمایون خان

جمعرات 21 جنوری 2016 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژرن میں ممکنہ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ملاکنڈڈویژرن پہلے سے مسائل کے صونامی میں ڈوبا ہوا ہے امن و آمان ،بے روزگاری،گیس بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے کیونکہ سیلاب اور زلزلوں کے باعث ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کسی قسم کے ٹیکس دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا ملاکنڈ ڈویژرن میں ممکنہ ٹیکس نافذ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ ملاکنڈ ڈویثرن کو فری ٹیکس زون قرار دیا جائے ملاکنڈ ڈویثرن کے تمام اضلاع کے غیور عوام نے ملک کی بقاء و سلامتی کے لئے بے تحاشہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں انہیں عوام نے ملک و قوم کی خاطر اپنے گھروں ،جائدادوں ،مال موشی کاروبار کو چھوڑ کرنقل مکانی کی اور کئی مہینوں تک اپنے گھروں سے دور رہے سخت گرمی برداشت کرکے ٹینٹوں میں ہر قسم کے مشکلات کا سامنا کیا ان بے تحاشہ اور عظیم قربانیوں کے باجود ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے حوصلہ آفزائی کے بجائے ان پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ عقل سے باہر ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی و وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث عوام آئے روز نت نئے مشکلات کا شکار ہیں گیس و بجلی کے لوڈشیڈنگ اور امن و امان کے کشیدگی کے باعث ملاکنڈ ڈویثرن میں کارخانے ختم ہونے کی وجہ سے عوام بے روزگار ہیں جسکی وجہ سے اْنہیں شدید معاشی مسائل کا سامنا ہے ملاکنڈ ڈویثرن میں ٹیکس نافذ کا فیصلہ اس پسماندہ اضلاع کے عوام کے ذخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملاکنڈ ڈویثرن کے تمام اضلاع کو ہر قسم ٹیکسوں کے نفاذ سے مستنیٰ قرار دیا جائے اور یہ فیصلہ واپس لے تاکہ عوام کی تشویش ختم ہوسکے کیونکہ ملاکنڈ ڈویثرن کے عوام ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے دی گئی قربانیوں کا صلہ دینے کے لئے عوامی محرومیوں کے ازالے کے لئے عملی اقدامات اْٹھائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات ختم ہو کر پرسکون زندگی گزار سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں