چارسدہ یونیورسٹی حملے کے بعد باچا خان ائیرپورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا
تازہ ترین : 1
چارسدہ یونیورسٹی حملے کے بعد باچا خان ائیرپورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کر ..

چارسدہ یونیورسٹی حملے کے بعد باچا خان ائیرپورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء)چارسدہ یونیورسٹی حملے کے بعد باچا خان ائیرپورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد حساس اداروں کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ریڈ الرٹ پشاور میں باچا خان ائیرپورٹ کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ ریڈ الرٹ جاری ہونے کے بعد ائیرپورٹ کے اطراف کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مسافروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 21/01/2016 - 19:24:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں