خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاقات اورسرکاری یقین دہانیوں کا اہم اجلاس
جمعرات 21 جنوری 2016 18:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاقات اورسرکاری یقین دہانیوں کا ایک اجلاس جمعرا ت کے روز ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ڈاکٹرمہرتاج روغانی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمن ،ممبران صوبائی اسمبلی محترمہ نجمہ شاہین،یاسین خان خلیل ،منور خان ایڈوکیٹ اورشاہ حسین کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی نے ایم پی اے مولانا لطف الرحمن کی تحریک استحقاق جومحکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم سے متعلق تھی اورجس میں پی اراو کو ڈپوٹیشن پر محکمہ میں بھیجوانے کے حوالے سے امورشامل تھے کوزیربحث لایاگیا۔ کمیٹی نے محکمہ کے سیکرٹری کو آئندہ اجلاس میں طلب کیااورمذکورہ اہلکارکو ان کے ساتھ ڈپوٹیشن پررکھنے کے احکامات صادر کیے۔(جاری ہے)
اس طرح اراکین صوبائی اسمبلی قربان علی اورسید جعفرشاہ کی تحاریک استحقاق جوکہ پی اے سی کے حوالے سے ایک مقامی روزنامے کی خبر سے متعلق تھی کو بھی زیر غور لاکرنمٹادیاگیا۔
کمیٹی نے محکمہ صحت میں گریڈ 6 کے ملازم کی بھرتی سے متعلق رکن صوبائی اسمبلی و جیہ الزمان کی تحریک استحقاق پرمعاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا ۔ اسی طرح کمیٹی نے ایم پی اے محموداحمد خان اور ایم پی اے نورسلیم ایڈوکیٹ کی تحا ریک استحقاق پرکاروائی بھی آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ریگی ماڈل ٹائون ‘ بی آر ٹی فیڈر بسیں چلانے کا مطالبہ
پشاور ‘ مختلف علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا
سولر و گرین انرجی سیکٹر ترقی ‘ قرضوں کے اجراء کا مطالبہ
پشاور،انتظامیہ کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون، 56 دکاندار گرفتار
پشاور ہائیکورٹ ، خیبر پختونخوا کابینہ کی بجٹ منظوری کیخلاف درخواست ،ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری
پشاور باغبانان بازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
پشاور،ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بند رہے گی
نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ ،صوبائی وزیر ارشد ایوب نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
جیل میں موجود قیدی کی مرضی پر صوبہ چل رہا ہے،عباد اللہ
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ہائی کورٹ میں نارداآفس کا افتتاح کر دیا
خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان
پشاور،سکھ تاجر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی